the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
 فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت  5200  فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں  235  بچے اور  20  خواتین شامل ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی یوم اسیران کے موقع پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید  1400  فلسطینی مختلف امراض کا شکار ہیں جن میں سے  170 کی فوری سرجری کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار قیدیوں میں  183  انتظامی حراست میں رکھے گئے شہری شامل ہیں۔ 30  اسیران سنہ  1994 ء میں طے پائے اوسلو معاہدے سے پہلے حراست میں لیے گئے تھے جو ابھی تک پابند سلاسل ہیں۔ 476  قیدیوں کو عمر قید کی



سزاؤں کا سامنا ہے۔ جبکہ سیکڑوں ایسے ہیں جو اپنی مدت قید پوری کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کی بدسلوکی کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اسیران کے معاملے میں عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے یوم اسیران کے موقع پر عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] عرب لیگ اور تمام عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے مل کر کوششیں کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.